جےآئی ٹی میں ایسےلوگ بھی بیٹھے ہیں جوخود نیب کو مطلوب ہیں:کیپٹن(ر)صفدر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ نیب کو مطلوب افراد جے آئی ٹی میں بیٹھے تھے وہ کیا انکوائری کریں گے‘ جے آئی ٹی کی بنیاد پر بننے والے مقدمے نے ملکی ترقی کا عمل روکا‘ واجد ضیاءسرکاری ملازم ہیں اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد مستقبل کی راہیں ہموار کررہے ہیں.احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واجد ضیاءسرکاری ملازم ہے جو اپنی نوکری کی حفاظت زیادہ کررہا ہے۔ واجد ضیاءریٹائرمنٹ کے بعد مستقبل کی راہیں ہموار کررہے ہیں اس جیسے لوگوں کی گواہی پر قوم کو یقین نہیں اس نے اپنی تنخواہ کیلئے جھوٹ بولا۔ واجد ضیاءنے اپنے عزیز کو نوازنے کے لئے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ نیب کو مطلوب افراد جے آئی ٹی میں بیٹھے تھے وہ کیا انکوائری کریں گے جے آئی ٹی کی بنیاد پر بننے والے مقدمے نے ملکی ترقی کا عمل روکا۔

ای پیپر دی نیشن