مودی الیکشن ‘ بھارتی جرنیل فنڈز کیلئے دکانداری چمکانا چاہتے ہیں: عائشہ گلہ لئی

Mar 08, 2019

ملتان (سپیشل رپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائیاں لائق تحسین ہیں‘ فیاض الحسن چوہان کے ساتھ ساتھ شیخ رشید سے بھی فوری طور پر استعفی لیا جائے جس نے ہندو مذہب پر اٹیک کیا پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور ملک کا مضبوط انداز میں دفاع کیا جبکہ عالمی میڈیا نے بھارتی دفاع کا پول کھول دیا ہے مودی الیکشن اور بھارتی جرنیل اپنے فنڈز کے لیے جنگ کی دکانداری چمکانا چاہتے ہیں کارکردگی کے اعتبار سے نوبل پرائز جنرل قمر جاوید باجوہ کو ملنا چاہیئے جبکہ نوبل پرائز کا حق عبد الستار ایدھی کا بھی بنتا ہے مہمند ڈیم کا ٹھیکہ وزیراعظم کے مشیر کو دے دیا گیا ہے جس کی وجہ سے من پسندوں کو نواز ا جائے گا کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی سے لوگوں کو جو امیدیں وابستہ تھیں وہ ختم ہو جائیں گی کشکول نہ اٹھانے والوں نے قوم کو 2042 کا مقروض کردیا ہے الگ صوبے کے قیام کے لئے اسلام آباد تک لانگ مارچ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا عائشہ گل لئی نے مزید کہا کہ پلوامہ حملہ بھارتی جرنیلوں کی سازش لگتی ہے مودی الیکشن اور بھارتی جرنیل اپنے فنڈز کے لئے جنگ کی دکانداری چمکانا چاہتے ہیں پاک فوج کی قربانیاں پوری خطے کے لیے باعث فخر اور خراج تحسین کے قابل ہیںجس نے ملک کو مزید طریقے سے دفاع کیا پاک فوج کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے اور بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی پالیسی نے امن قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔نہوں نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی طرح وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے بھی ہندو مذہب پر اٹیک کیا جنہوں نے یہ کہا کہ جنگ ہوئی تو وہ ہندوئوں کی گھنٹیاں نہیں بجیں گی ‘اسی لئے شیخ رشید احمد سے بھی فوری طور پر استعفیٰ لیا جائے۔

مزیدخبریں