لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 7 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قرۃ العین عمر شاہ کو ڈپٹی ڈٖائریکٹر ریکوری وال سٹی اتھارٹی کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری کوارڈنیشن ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے۔ میاں بیزاد عادل کو جو تعیناتی کے منتظر تھے کو ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔ فریحہ تجمل تعیناتی کی منتظر تھیں کو ایڈیشنل ڈپٹی سیکرٹری محکمہ فوڈ تعینات کیا گیا ہے۔ نبیلہ جاوید ڈپٹی سیکرٹری محکمہ فوڈ کو تبدیل کرکے سیکرٹری ماس ٹرانزٹ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔ نیلم سلطانہ خٹک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ چکوال کو تبدیل کرکے ان کی خدمات خیبر پختون خواہ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ سمن رائے ایڈیشنل سیکرٹری سٹاف محکمہ صحت کو تبدیل کرکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس تعینات کیا گیا ہے۔ اسد اللہ فیص جو کہ تعیناتی کے منتظر تھے کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 18 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ان کو موجودہ عہدوں پر ہی کام کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عمیرہ بیدار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نارووال، جہانزیب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو رحیم یار خان منصور احمد خان پولیٹیکل اسسٹنٹ راجن پور، واصف رحمان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سرگودھا سارہ حیات ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ ستیشن شہر یار ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ حمیرہ ارشاد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لودھراں کنول بتول ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گوجرانوالہ رابعیہ ریاست ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوجرانوالہ میر محمد نواز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب رومان برنا ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ عاصمہ اعجاز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ فیصل آباد ملہیہ جمال ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راولپنڈی نوشین سرور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اینڈ پلاننگ راولپنڈی محمد سعید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رحیم یار خان کو تبدیل کرکے سندھ حکومت بجھوا دیا گیا ہے۔