چابہار، گوادر کو ریل لنک سے جوڑنے کیلئے پاکستان، ایران تعاون کریں: شیخ رشید

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے تہران میں ایرانی صدر روحانی سے ملاقات کی اور سرکاری ٹی وی سے بات کرتے کہا کہ پاکستان ایرانی ریلوے نیٹ ورک سے فائدہ چاہتا ہے۔ دو طرفہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔ انہوں نے دشت قزوین ریلوے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کہا ایران کے ریل نیٹ ورک کو استمال کرتے ہوئے پاکستان اپنی مصنوعات وسطی ایشیا اور یورپ تک پہنچا سکتا ہے۔ تفتان، کوئٹہ، چابہار اور گوادر کو جوڑنے، ریلوے لنک کیلئے دونوں ممالک کو تعاون کرنا چاہئے۔ انہوں نے ایرانی وزیر روڈز اور اربن ڈویلپمنٹ السیلامی سے ملاقات میں شعبہ ریل میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر دی نیشن