رحیم یار خان: ڈاکٹر دوران زچگی تولیہ اور پٹیاں پیٹ میں بھول گئے

Mar 08, 2019

رحیم یارخان (نوائے وقت نیوز) رحیم یار خان میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ زچگی کے دوران تولیہ اور پٹیاں پیٹ میں ہی چھوڑ دیں۔ متاثرہ خاتون نے شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹروں پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے زچگی کے دوران تولیہ اور پٹیاں ان کے پیٹ میں ہی چھوڑ دیں جس کے باعث وہ چھ ماہ تکلیف میں رہیں ۔ بعدازاں خاتون نے ڈسٹرکٹ ہسپتال میرپور ماتھیلو سے اپنا آپریشن کروایا اور پیٹ کے اندر رہنے والی چیزوں کو نکلوایا۔ سرجن ڈی ایچ کیو کنیالال نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے آپریشن کرکے پیٹ سے تولیہ اور پٹیاں نکالی ہیں۔ دوسری جانب ترجمان شیخ زید ہسپتال کا کہنا ہے کہ آپریشن کے ثبوت فراہم کرنے کے بعد ہم تحقیقات شروع کر دیں گے۔

مزیدخبریں