شیخوپورہ+کامونکے(نمائندہ خصوصی )پرانی بھینی میںاوباش نوجوان نے بیوہ خاتون کی جواں سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔کامونکے کے نواحی گاؤں بلوکی میں اوباش نوجوان نے شادی شدہ خاتون کو ڈیرہ پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ مگر اس کے ورثاء بیوہ کو صلح پر مجبور کرنے کیلئے دھمکیاں دے رہے ہیں ، بتایا گیا ہے کہ بیوہ خاتون صغریٰ بی بی سودہ سلف لینے بازار گئی تھی کہ اس دوران ملزم اعظم موقع پا کر ان کے گھر داخل ہوگیا اور اس کی جواں سالہ بیٹی (ن) کے ساتھ زبردستی زیادتی کرڈالی۔اہل علاقہ کے احتجاج پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے مگر اسکی گرفتاری کے بعد ملزم کے ورثاء نے بیوہ خاتون کو صلح نہ کرنے پر دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں خاتون نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف اور تحفظ کی اپیل کی ہے۔ علاوہ ازیںکامونکے کے نواحی گاؤں بلوکی میں اوباش نوجوان نے شادی شدہ خاتون کو ڈیرہ پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔گزشتہ روز نواحی گاؤںبلوکی کی (ب) بی بی خریداری کر کے گھر جارہی تھی کہ ملزم عثمان نے لفٹ دینے بہانے موٹرسائیکل پر بٹالیا اور ڈیرہ پر جاکر زیادتی کر ڈالی،ایمن آباد تھانے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔