اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی سکینڈل میں نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی۔ شاہد خاقان عباسی نے نیب کو لکھے گئے خط میں کہا کہ بیرون ملک ہوں۔جمعرات کو پیش نہیں ہوسکتا۔ 17مارچ کے بعد کی تاریخ دے دیں۔ نیب نے شاہد خاقان عباسی سے ایل این جی کیس میں 70 سوالوں کے جواب طلب کر رکھے ہیں۔
ایل این جی سکینڈل، شاہد خاقان عباسی نے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی
Mar 08, 2019