نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئین خواتین کویکساں حقوق دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹرملیحہ لودھی نے خواتین کےعالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی خواتین کوخراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ مردوں کے شانہ بشانہ خواتین نہ ہوں توملک ترقی نہیں کرسکتا، مادرملت نے جدوجہدآزادی میں کلیدی کردارادا کیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان کا آئین خواتین کو یکساں حقوق دیتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
آج سے تقریباً سو سال قبل نیو یارک میں کپڑا بنانے والی ایک فیکٹری میں مسلسل دس گھنٹے کام کرنے والی خواتین نے اپنے کام کے اوقات کار میں کمی اور اجرت میں اضافے کے لیے آواز اٹھائی تو ان پر پولیس نے نہ صرف وحشیانہ تشدد کیا بلکہ ان خواتین کو گھوڑوں سے باندھ کرسڑکوں پرگھسیٹا گیا تاہم اس بد ترین تشدد کے بعد بھی خواتین نے جبری مشقت کے خلاف تحریک جاری رکھی۔خواتین کی مسلسل جدوجہد اور لازوال قربانیوں کے نتیجے میں 1910 میں کوپن ہیگن میں خواتین کی پہلی عالمی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں 17 سے زائد ممالک کی سو کے قریب خواتین نے شرکت کی۔اس کانفرنس میں عورتوں پر ہونے والے ظلم واستحصال کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اقوام متحدہ نے 1656 میں 8 مارچ کو عورتوں کے عالمی دن کے طورپرمنانے کا فیصلہ کیا۔