حج درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں مزید دو روز کی توسیع، 9مارچ تک جمع کرائی جا سکتی ہیں

اسلام آباد (صباح نیوز) حکومت نے حج درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں مزید دو روز کی توسیع کر دی ہے، اب متعین کردہ بینک برانچز میں درخواستیں 9مارچ تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے نامزد کردہ بینک اپنی متعین کردہ شاخیں بروز ہفتہ صبح 10بجے تا دوپہر ڈھائی بجے تک کھلی رکھیں گے۔ گزشتہ سال 1لاکھ 80ہزار کے قریب پاکستانیوں نے فریضہ حج کی ادائیگی کی تھی۔ سعودی عرب کی جانب سے رواں سال پاکستان کے لیے حج کوٹے میں 5ہزار افراد کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...