ایک اور متنازعہ اقدام: ٹرمپ نے ڈرون حملوں میں شہری ہلاکتوں پر سی آئی اے سے جواب طلبی کی پالیسی منسوخ کردی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایک اور متنازعہ اقدام اٹھا لیا۔ ڈرون حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں پر سی آئی اے سے جواب طلب کی پالیسی منسوخ کر دی۔ امریکی صدر نے سی آئی اے سے ڈرون حملوں میں ہلاکتوں پر جواب طلبی کی پالیسی منسوخ کر دی۔ صدر کے حکم کے بعد سی آئی اے کے اختیارات بڑھ گئے اور ٹرمپ کو بھی ڈرون حملوںکیلئے فوج کی بجائے سی آئی اے پر انحصار کرنا ہوگا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس اقدام سے وسیع پیمانے پر ڈرون حملوں کیلئے سی آئی اے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ ادھر انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائس فرسٹ کی رہنما ریٹا سیمیون نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا یہ فیصلہ غیرضروری اور انتہائی خطرناک ہے۔

ای پیپر دی نیشن