پاکستان بھارت کشیدگی کم کرانے کیلئے پورپی یونین کرادار ادا کر رہی ہے، وزیر خارجہ لکسمبرگ

اسلام آباد (ایجنسیاں، نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان سے لکسمبرگ کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔ پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بات چیت کے ذریعے تمام تنازعات کا حل چاہتا ہے۔ علاوہ ازیں لکسمبرگ کے وزیرخارجہ جین ایز لبو رن نے بھارتی پائلٹ کی واپسی پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کشیدگی پر تشویش ہے جس میں کمی کیلیے یورپی یونین کردار ادا کررہی ہے ،پاکستان اور بھارت کے درمیان مسلح تنازع کسی کے حق میں نہیں،افغانستان میں امن کیلیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں جبکہ پاکستان کیلیے افغانستان میں اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لکسمبرگ کے وزیرخارجہ جین ایز لبو رن نے کہا کہ یورپی یونین کو احساس ہے پاکستان میں دہشت گردی، نفرت کا نشانہ خود مسلمان بنتے آئے ہیں،دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لکسمبرگ وزیر خارجہ سے توانائی،مواصلات اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی، یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں، لکسمبرگ کے وزیرخارجہ سے خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے اقدامات پر بھی روشی ڈالی، پا کستان امن واما ن کا خو اہا ں ہے پلو امہ واقعے کی تحقیقا ت کی یقین دہا نی کے باوجو د بھارت کی طرف سے دراندازی ہو ئی کشیدگی کے خاتمے کے لئے بھا رت کو ہر سطح پر مذاکر ات کی دعوت دے چکے ہیں دریں اثناء وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاک کہ پاکستانی کشیدگی میں کمی اور موجودہ صورتحال میں بہتری کا خواہاں ہے پاک بھارت تعلقات میں بہتری سے خطے میں امن کو استحکام حاصل ہوگا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھارت میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے وزارت خارجہ اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں پاک بھارت تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن