سینیٹ، متعددتحاریک کی اتفاق رائے سے منظوری

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) ایوان بالا نے انسانی اعضاء اور ٹشوز کی پیوند کاری (ترمیمی) بل 2018ء سینٹ کے قاعدہ 194 کے ذیلی قاعدہ (۱) کے تحت دستور (ترمیمی) بل 2018ء (آرٹیکل 27 کی ترمیم) اور دستور (ترمیمی) بل 2018ء (چوتھے جدول کی ترمیم) کے بارے میں قائمہ کمیٹی کی رپورٹس پیش کرنے کی مدت میں 60 دن کے اضافے کی تحاریک کی اتفاق رائے منظوری دے دی۔ چئیرمین کمیٹی سینٹر جاوید عباسی کی عدم موجودگی میں چئیرمین سینٹ کی ہدایت پر کمیٹی کے رکن ولید اقبال نے مذکورہ تحاریک پیش کیں۔ قائمہ کمیٹی کی جانب سے حتمی رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں 7 مارچ 2019ء سے 60 روز کی توسیع کی منظوری دی جائے جس کی ایوان نے منظوری دے دی ۔ سینیٹر ولید اقبال نے تحریک پیش کی کہ قواعد ضابطہ کار و انصرام کاروائی سینٹ 2012 ء کے قاعدہ 194 کے ذیلی قاعدہ (1 )کے تحت ، دستور (ترمیمی) بل ، 2018 ج (چوتھے جدول کی ترمیم) جسے 18 دسمبر 2018 ء کو سینٹر سید محمد صابر شاہ کی جانب سے پیش کیا گیا مذکورہ بل کے بارے میں قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں20 مارچ سے 60 ایام کار کی توسیع کی منظوری دی جائے جس پر ایوان نے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں 60 ایام کار کی توسیع کی منظوری دے دی۔

ای پیپر دی نیشن