حج درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں مزید دو دن کی توسیع

Mar 08, 2019

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میںمزید دو روز کی توسیع کر دی ہے، اب متعین کردہ بینک برانچز میں درخواستیں 9مارچ تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق وفاقی وزارت مذہبی امور کی جانب سے نامزد کردہ بینک عازمین حج سے واجبات کے ساتھ 9مارچ تک درخواستیں وصول کریں گے۔ بینک اپنی متعین کردہ شاخیں ہفتہ کو صبح 10بجے تا دوپہر اڑھائی بجے تک کھلی رکھیں گے۔

مزیدخبریں