پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)نے خواتین کو معاشی ومعاشرتی مقام دلانے میں تاریخی کردار ادا کیا،پنجاب میں ہم نے خواتین کے تحفظ اور قانونی وسماجی مدد کے خصوصی مراکز بنائے، افسوس موجودہ حکومت نے بند کردئیے ،موجودہ حکومت پنجاب میں ان مراکز کو بحال کرے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر، فلسطین اور جنگ زدہ خطوں میں غاصب افواج کے ہاتھوں خواتین کے حقوق کی پامالی پر اقدام کرے ،خواتین پر جرائم کی مرتکب قابض فوج کے خلاف جنگی جرائم کے تحت مقدمات چلاکر سزائیں دی جائیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلام نے خواتین کو مثالی عزت، احترام، حقوق اورمقام عطا فرمایا ہے ،حضورﷺ نے خواتین کے حقوق اور احترام کا روشن درس ہمیں دیا ہے، ہمیں اس بہترین طرز عمل کی پیروی کرنا ہے ،حکومتی نظام میں ان تعلیمات کی روشنی میں اقدامات رویوں اور معاشروں میں حقیقی تبدیلی لاسکتے ہیں .اسلامی، انسانی اور تحریک پاکستان میں خواتین نے تاریخی کردارادا کیا ہے، انہوں نے کہا ہم ان سب خواتین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،پاکستان میں فیصلہ سازی سمیت ہر شعبے میں کردار اور تعداد بڑھنا خوش آئند ہے ،پارلیمان میں تمام سیاسی جماعتوں کو خواتین کے حقوق وتحفظ کے لئے مل کر کام کرنے کی دعوت دیتا ہوںخواتین کے حقوق اور تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے متفقہ پالیسی بنائی جائے ،محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)نے خواتین کو معاشی ومعاشرتی مقام دلانے میں تاریخی کردار ادا کیاپنجاب میں ہم نے خواتین کے تحفظ اور قانونی وسماجی مدد کے خصوصی مراکز بنائے، افسوس موجودہ حکومت نے بند کردئیے ،موجودہ حکومت پنجاب میں ان مراکز کو بحال کرے، ملک کے دیگر حصوں میں بھی یہ مراکز کھولے جائیں .پاکستان کو طاقتور، مہذب اور خوشحال ممالک کی صف شامل کرنے کے لئے بچیوں کو تعلیم دینا ہوگی ۔ انہوں نے کہا عالمی برادری مقبوضہ کشمیر، فلسطین اور جنگ زدہ خطوں میں غاصب افواج کے ہاتھوں خواتین کے حقوق کی پامالی پر اقدام کرے ،جنگ زدہ اور قابض فوج کے زیراثر علاقوں میں خواتین اور بچوں کا تحفظ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی قانونی ذمہ داری ہے ،خواتین پر جرائم کی مرتکب قابض فوج کے خلاف جنگی جرائم کے تحت مقدمات چلاکر سزائیں دی جائیں۔