پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کے درباریوں کا پھرسے نوازشریف صاحب کی صحت پر سیاست کرنا قابل مذمت اور افسوسناک ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈھونگ رچانے والے بتائیں کہ دو مہینے سے انہیں ہسپتالوں میں گھمانے کا ڈرامہ کیوں کیاگیا؟ آج حکومت نوازشریف صاحب کو صحت کی تمام سہولتیں دینے پر تیار ہے تو قوم سے پہلے جھوٹ کیوں بولا گیا؟انہوں نے کہا کہ ایک بیمار شخص کے ساتھ دو مہینے تماشہ کرکے اسے ذہنی اذیت کیوں دی گئی اور علاج میں تاخیر کا جرم کیا گیا؟ ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ پی آئی سی میں طبی تشخیص کے بعدایسے ہسپتالوں میں کیوں رکھاگیا جہاں متعلقہ علاج میسر تھا ہی نہیں؟اب ہر وزیر اپنی سیاست چمکانے کے لیے پھر بیان بازی کر رہا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف صاحب کے ساتھ یہ رویہ پنجاب حکومت کے چھوٹے ذہن اور کم ظرفی کی علامت ہے۔حکومت مخلص ہوتی تو سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور ڈرامہ بازی میں وقت ضائع کرنے کے بجائے اپنی ذمہ داری پوری کرتی۔انہوں نے کہا کہ*وزیراعظم، وزراء اور ترجمانوں کو اب پتہ چل گیا ہے کہ نواز شریف صاحب واقعی بیمار ہیں۔ اب بظاہر ایسا تاثر دیا جارہا کہ حکومت ان کے علاج کے لئے کوشش کررہی ہے.