میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک)جنوبی امریکی ملک میکسیکو کے مغربی حصے میں پولیس اور منظم جرائم پیشہ گروہ کے مسلح کارکنوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں کم از کم نو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ہلاک شدگان میں دو پولیس اہلکار اور چھ وہ لوگ تھے جنہیں ایک مکان میں مقید رکھا گیا تھا۔ ان کے علاوہ فائرنگ کے دوران سڑک پر ایک راہ گیر کی موت بھی گولی لگنے سے ہوئی۔پولیس حکام کے مطابق یہ جھڑپ میکسیکو کی ریاست ہالیسکو کے ایک شہر میں ہوئی۔ اس ریاست کو منظم جرائم کی شدت کا سامنا ہے۔ ان مجرمانہ وارداتوں میں ملوث کئی منظم جرائم پیشہ گروہ ہیں۔ اس جھڑپ کے بعد پولیس نے گھر گھر کی تلاشی شروع کر رکھی ہے۔