لندن(عارف چودھری) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی حد تک کمی ہوئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران امریکی اور برطانوی تیل گیارہ سے بارہ فیصد تک سستا ہوچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران برطانوی خام تیل 12 جبکہ امریکی خام تیل 11 فیصد سستا ہوا ہے۔ صرف گزشتہ روز برطانوی خام تیل کی قیمت میں 9 فیصدکمی ہوئی ہے جس کے ساتھ برطانوی خام تیل 45 ڈالر27 سینٹ فی بیرل پر آ گیا۔ برطانوی خام تیل کی قیمت ڈھائی سال کی کم ترین سطح پرآچکی ہے۔ دوسری جانب صرف گزشتہ روز امریکی خام تیل کی قیمت 10فیصدگرگئی جس سے اس ہفتے امریکی خام تیل کی قیمتوں میںہونے والی کمی گیارہ فیصد ہوگئی ہے۔ جمعہ کوامریکی خام تیل41 ڈالر 28 سینٹ فی بیرل کی قیمت پر بند ہوا۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کی کمی کا فائدہ پاکستان کو بھی ہوگا۔