تہران(اے پی پی)معروف ایرانی فلم ساز رسول اف کو ان کی فلموں پر ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ رسول اف کی تین فلموں کو ایران کے نظام کے خلاف پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے ان کے فلم بنانے پر دو سال کی پابندی بھی لگائی گئی ہے۔میڈ یا سے بات کرتے ہوئے رسول اف کے وکیل نے بتایا کہ رسول اف کو عدالتی حکم ایک ٹیکسٹ میسج کے ذریعے بھیجا گیا تائم ان کا ارادہ گرفتاری دینے کا نہیںبلکہ وہ سزا کے خلاف اپیل کریں گے ۔