برسلز (اے پی پی) ریگزٹ کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین مذاکرات کا پہلا چار روزہ دور برسلز میں اختتام پزیرہوا۔ مذاکرات کے بعد یورپی یونین کے چیف مذاکرات کار مشیل بارنیئر ،نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان بہت سے امور پر اختلافات موجود ہیں، تاہم ابھی مذاکراتی عمل کا آغاز ہوا، یہ مشکل ضرور ہے لیکن ہم اختلافات پر قابو پا لیں گے۔ مشیل یورپی یونین کی جانب سے برطانیہ کے "بریگزٹ" امور سے متعلق امور کے نگران ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں کے مابین برابری کی سطح پر بات چیت، سلامتی سے متعلقہ معاملات، مستقبل کے تنازعات کے حل کے طریقہ کار، ماہی گیری سے متعلق امور پر اختلافات کو حل کیا جانا ہے۔