پیپلز پارٹی عورتوں کے حقوق کی سب سے بڑی علم بردار ہے :قمر زمان کائرہ

کرمانوالہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عورتوں کے حقوق کی سب سے بڑی علم بردار جماعت ہے ،شہید بینظیر بھٹو نے خواتین کے حقوق کے لیے قوانین بنائے ،پیپلز پارٹی عورت مارچ کے ساتھ ہے ، عورت کے بغیر معاشرہ نامکمل ہے ،ہائی کورٹ کی جانب سے عورت مارچ کیخلاف درخواستیں مسترد ہونے پر اسے مزید تقویت حاصل ہوگئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان قائرہ نے اوکاڑہ کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ وفد کی قیادت سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ضلع صدر پی پی چوہدری سجاد الحسن نے کی وفد نے چیئرمین بلاول بھٹو کے 19مارچ کے دورہ اوکاڑہ کے حوالے کے سلسلہ میں مشاورت کے موقع پر قمر زمان قائرہ نے کہا عورت کے بغیر معاشرہ نامکمل ہے کوئی معاشرہ بھی مکمل نہیں ہوسکتا جب تک عورت کا کردار شامل نہ ہو انہوں نے کہا کہ اب ہائی کورٹ نے بھی عورت مارچ کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں ہیں اس سے عورت مارچ کو مزید تقویت حاصل ہوگئی ہے قمر زمان نے کہا کہ پاکستان میں 50فیصد خواتین کی آبادی ہے اس کو کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ خواتین پاکستان کے ہر ادارہ میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...