موجودہ بہتر امن وامان شہداکی قربانیوں کی وجہ سے ہے:چیف جسٹس بلوچستان

ڈیرہ مراد جمالی (اے پی پی)بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا موجودہ بہتر امن وامان کی صورتحال ان شہداکی قربانیوں کی وجہ سے ہے جو کبھی بھی رائیگاں نہیں جائے گی ہمیںان پرفخررہے گا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال خان مندوخیل ضلع صحبت پور پہنچے تو ڈپٹی کمشنر صحبت پور محمد یونس سنجرانی نے انکا استقبال کیا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔ ڈپٹی کمشنر صحبت پور محمد یونس سنجرانی نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کو ضلع بھر میں صحت ،تعلیم ،آب نوشی،جاری ترقیاتی سکیموں کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ نے عدالت کے زیراستعمال جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کا دورہ کیا اوربلڈنگ کی خستہ حالت اورسائلین وکلاء کے لئے موزوں سہولیات نہ ہونے کی بناء پر ساتھ موجود سرکاری عمارت میں عدالت کوعارضی طورپر شفٹ کرنے اوراس موقع پر نئے کورٹ کپلیکس کی تعمیرکیلئے اقدمات کی ہدایت دی۔ بعد ازاں ڈی آئی جی نصیرآباد رینج شہاب عظیم لہڑی کی خصوصی دعوت پر چیف جسٹس اورہمراہ بردارججز نے ڈیرہ اللہ یار پولیس لائن کادورہ کیا اورپولیس لائن کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا اورمحکمہ مواصلات وتعمیر ات کو عمارت کی بہتری کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے پولیس لائن میں واقع شہداء پولیس کی یاد گار کاد ورہ کیا اور پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...