بدین(صباح نیوز)بدین کے قریب تیز رفتار کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بدین میں درگاہ شیخ عمر کے قریب موڑ پر مخالف سمت سے آنے والی 2 تیز رفتار کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بدین: کاروں میں تصادم 3 افراد جاں بحق،4زخمی
Mar 08, 2020