کراچی (نوائے وقت رپورٹ) صحافی عزیز میمن قتل کیس کی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کر دیا گیا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔ جے آئی آٹی ارکان کی تعداد بڑھا کر دس کر دی گئی ہے جے آئی ٹی صحافی عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات کرے گی۔