کراچی (سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کے حلقوں میں انتخابی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلیے کمیٹی بنادی ہے۔الیکشن کمیشن نے تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نو ٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین الیکشن کمیشن کے بدر ملک ہوں گے۔تحقیقاتی کمیٹی این اے 200 لاڑکانہ، پی ایس 10 اور 11 میں خلاف ورزیوں کی تحقیقات کریگی، ۔نوٹیفکیشن میں تمام کمیٹی ممبران کو چیئرمین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔