کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سانحہ گولیمار کے بعد تیسرے دن بھی لوگ بھیگی آنکھوں سے پیاروں کو ڈھونڈتے رہے۔ متاثرین کو ملبے تلے دبے اپنے پیاروں کے زندہ نکلنے کا انتظار ہے۔ کسی کو بھائی، کسی کو بیٹے اور کسی کو والد کے بخیریت نکلنے کی امید ہے۔ ملبے میں دبے سفیان کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے کا فون آیا کہا کہ آکسیجن نہیں مل رہی ۔ گزشتہ رات ساڑھے 6 بجے کے بعد رابطہ نہیں ہوا۔ شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ رات کو ریسکیو آپریشن روک دیا جاتا ہے رات کو لائٹس لگا کر کام کیوں نہیں کیا جاتا ؟
سانحہ گولیمار:بھیگی آنکھیں تیسرے دن بھی پیارے ڈھونڈتی رہیں، ملبہ نہ ہٹایا جاسکا
Mar 08, 2020