شاہ محمود اپنے منظور کرائے فنڈز وصول نہ کرنے پر واسا ملتان پر برہم

ملتان(آئی این پی) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی ملتان میں ایک تقریب کے دوران سرکاری افسران پر برس پڑے، وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملتان شہرکے سیوریج سسٹم میں بہتری کیلئے 2 ارب روپے منظور کرائے مگر واسا نے لکھ کر دیا کہ پیسوں کی ضرورت نہیں۔ ملتان تاریخی شہر ہے، ماضی میں ملتان کو وہ توجہ نہیں دی گئی جو دی جانی چاہئے تھی، واسا پر ملتان شہر کا دارومدار ہے، ملتان کے سیوریج سسٹم پر کئی سالوں سے توجہ نہیں دی گئی، جب تک واسا فعال کردار ادا نہیں کرے گا سیوریج کا سسٹم ٹھیک نہیں ہو گا۔ ایم ڈی اے ایمپلائز کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ملتان دنیا کا قدیم ترین زندہ شہر ہے، اس شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے اراکین پارلیمنٹ اور افسران کو مل کر کام کرنا ہوگا، پی ایچ اے کے ملازمین کو چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنا افسوسناک ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...