آسٹریلیا: ٹوائلٹ پیپر کی کمی پوری کرنے کیلئے اخبارمیں اضافی صفحے پرنٹ کئے جانے لگے

کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے مارکیٹوں میں ٹوائلٹ پیپر کا قحط پڑنے کے بعد اخبار میں اضافی صفحے پرنٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ لوگ اسے ٹوائلٹ پیپر کے طور پر استعمال کر سکیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے مارکیٹوں میں ٹوائلٹ پیپر کا قحط پڑنے کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنے اخبار میں 8 اضافی صفحات پرنٹ کر رہے ہیں تاکہ لوگ ان صفحات کو ٹوائلٹ پر استعمال کر سکیں۔آسٹریلیا کا این ٹی نیوز ڈارون پر مبنی اخبار ہے جو کہ اپنے مزاحیہ فرنٹ پیچ کے لیے مشہور ہے، اخبار نے ان 8 صفحات پر مشتمل خصوصی صفحات کو واٹر مارک کے ساتھ چھاپا ہے جسے لوگ ٹوائلٹ پیپرکے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا میں جب کورونا وائرس سے پہلے مقامی شہری کی ہلاکت کی اطلاع سامنے آئی تو مارکیٹوں میں ٹوئلٹ پیپر (ٹشو رول) کا قحط پڑ گیا تھا۔ملک کے سب سے بڑے شہر سڈنی کے سپر اسٹورز سے ٹشو پیپرز منٹوں میں غائب ہو گئے تھے اور ایک سپر اسٹور کی چَین کو زیادہ سے زیادہ 4 پیکٹس کی فروخت کی پابندی بھی عائد کرنا پڑی تھی۔اس صورتحال کے باعث سرکاری بیت الخلاؤں سے ٹشو رولز کی چوری کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن