نارنگ منڈی: 3 صدیاں دیکھنے والے بابا جی غلام محمد جٹ 125 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

Mar 08, 2020

نارنگ منڈی (نامہ نگار) نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ دودھے میں تین صدیاں دیکھنے والے معمر ترین بزرگ بابا جی غلام محمد جٹ 125 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم نے تحریک پاکستان میں قائداعظم کے شانہ بشانہ جدوجہد آزادی میں نمایاں کردار ادا کیا اور انڈیا سے مسلمانوں کو بحفاظت پاکستان لانے کا فریضہ بھی سرانجام دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مرحوم1895 میں پیدا ہوئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی لمبی زندگی کا راز نماز فجر کے بعد واک تھی اور وہ کھیتی باڑی کرتے تھے۔ مرحوم نے اپنے پیچھے درجنوں پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ نماز جنازہ میں علاقہ بھر کے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور انہیں آبائی گائوں دودھے میں سپردخاک کر دیا گیا۔

مزیدخبریں