راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل ناصر نے8 سال قبل دائر ایفیڈرین کیس میں نامزدملزم کی جانب سے دائر بریت کی درخواست منظور کرکے اسے بری کر دیا گلوبل فارماسیوٹیکل کمپنی کے مالک خواجہ اسد یعقوب پر 500 کلو گرام ایفی ڈرین کوٹہ کا الزام تھااینٹی نارکوٹکس فورس نے اکتوبر 2012 میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا سماعت کے دوران سرکاری گواہان منحرف ہوگئے جس پر ملزم نے عدم ثبوت کی بنا پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ265-Kکے تحت بریت کی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے سماعت مکمل کرنے کے بعد منظور کر لی اور ملزم کو بری کرد یا۔
ایفیڈرین کیس کے نامزد ملزم اسد یعقوب کی بریت کی درخواست منظور
Mar 08, 2020