ٹیکس قوانین اور پالیسیوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے:رائوخورشید علی

Mar 08, 2020

لاہور (کامرس رپورٹر)کاروبار میں آسانی کے لئے موجودہ ٹیکس قوانین اور پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے ، مقامی کاروبار کی ترقی اوربرآمدات میں اضافے کیلئے امن و امان کی صورتحال ، انفراسٹرکچر کی بہتری سمیت بجلی اورگیس کے بلوں میں مزیدکمی کرنا ہو گی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں مل سکا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین کیمیکل امپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرزایسویشن را ئوخورشید علی خان نے لاہور چیمبر آف کامرس کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرلاہور چیمبر کے سابق نائب صدر کاشف انور، شاہد ڈوگر ، آغا نعمت اللہ مظہر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈیوں میںمختلف ممالک کا مقابلہ کرنے کے لیے برآمد کنندگان کی حکومتی سرپرستی نا گزیر ہے ،ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری کیلئے خصوصی مراعات دی جائیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت ٹیکسز اور ڈیوٹی کی شرح میں کمی کرکے چورراستوں کو بند کر سکتی ہے ،ٹیکسز کی شرح زیادہ رکھنے کے مشورے دینے والے حکومت کے خیر خواہ نہیں۔حکومت کاروبار میںآسانی کے لئے موجودہ ٹیکس قوانین اور پالیسیوں پر نظر ثانی کرے جس کے معیشت پر دورس نتائج مرتب ہوں گے۔

مزیدخبریں