ایبٹ آباد(اے پی پی) ایبٹ آباد کے علاقہ کنج جدید میں 14 سالہ بچہ پستول صاف کرتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 14 سالہ فہد حسین ولد ابرار حسین اپنے والد کا پستول صاف کر رہا تھا کہ اس دوران پستول سے اچانک گولی چل جانے کے باعث گولی بچے کو لگ گئی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔