ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول معمول پر نہ آ،سکا 3 منسوخ ، متعدد تاخیر کا شکار

ملتان(نمائندہ نوائے وقت)ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول معمول پر نہ آسکا۔ گذشتہ روز بھی آپریشنل وجوہات کے باعث تین پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا ، تفصیل کے مطابق ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپریشنل وجوہات کے باعث جدہ جانے والی دو جبکہ جدہ سے آنے والی ایک پرواز کو منسوخ کر دیا گیا ہے ، اسی طرح شارجہ سے آنے والی پرواز ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی ، اسی طرح کراچی جانے والی پرواز ایک گھنٹہ جبکہ شارجہ جانے والی پرواز 3 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئیں ، جس سے ایئرپورت پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...