64 کروڑ سے زائد ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی چوری بے نقاب

کراچی(انٹرنیشل ڈیسک ) ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمز نے جعلی انوائس کے ذریعے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی 9 مختلف کمپنیوں کی جانب سے آئی ٹی مصنوعات پر64 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی چوری بے نقاب کردی۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت وٹیکسٹائل کی ہدایت پر ایف بی آر نے ڈائریکٹوریٹ جنرل پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمز کو آئی ٹی مصنوعات کی کھیپ کی کلیئرنس کا آڈٹ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ کلیئر کروائی گئی کھیپوں میں لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ، سرورز اور دیگرمصنوعات شامل تھیں۔ ڈائریکٹرپوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمز اشرف علی نے اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈائریکٹرفرخ سجاد کی سربراہی میں ایک آڈٹ ٹیم تشکیل دی۔ جس نے پانچ برس کے دوران آئی ٹی مصنوعات کلیئرکروانے والی کمپنیوں کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کا آغاز کیا۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہواکہ مالی سال 2014-15 کے دوران میسرزمیگا پلس پاکستان نے 71 کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر 29 کروڑ 81لاکھ 9 ہزار 355 روپے، میسرزیونیک ٹیکنالوجیز نے 4 کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر ایک کروڑ 20 لاکھ 57 ہزار 435 روپے، میسرز ٹیکنوسول پرائیوٹ لمیٹڈ نے 20 کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر14 کروڑ 18 لاکھ 25 ہزار 332 روپے کی کم ادائیگیاں کیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...