اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے عمران خان کے اس شکوہ کہ وہ اپنے وزراء کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح وہ خود سلیکٹڈ ہیں اس طرح ان کے وزراء بھی کسی اور کے بھرتی کئے ہوئے ہیں۔ اس لئے عمران خان کو چاہیے کہ اپنی نالائقی کا اقرار کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں۔ ان کے مستعفی ہونے سے عوام کو نالائق وزراء سے بھی نجات مل جائے گی۔ فردوس عاشق اعوان سے لے کر شیخ رشید تک ایسے کردار ہیں جن سے عوام کو گھن آتی ہے جبکہ مراد سعید اور چوہان جیسے وزراء مسخرہ پن کر کے خود ہی اپنی حکومت کو شرمندہ کرتے رہتے ہیں۔ جب وزیراعظم بنی گالہ کے پہاڑ میں گم ہو جائیں تو وزراء کوہسار مارکیٹ میں دکانداری کرتے ہی نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیا سلیکٹڈ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ان کے وزراء کوہسار مارکیٹ کی بجائے چڑیا گھر میں نظر آئیں۔
عمران خان سلیکٹڈ‘ وزراء بھی کسی اور کے بھرتی کئے ہوئے ہیں: پلوشہ خان
Mar 08, 2020