استنبول(انٹرنیشنل ڈیسک)ترک وزیر دفاع حلوصی آکار نے کہا ہے کہ ادلب میں ابھی تک متحارب فریقین نے جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ اِس شمالی شامی علاقے میں گزشتہ روز سے جنگ بندی کا آغاز ہوا ہے۔ سرحدی قصبے ہاطے میں دورے کے دوران ترک وزیر دفاع نے میڈیا کو بتایا کہ ابھی تک کسی خلاف ورزی کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔