وفاقی صوبائی حکومتیں وسائل فروغ تعلیم پر صرف کریں: خورشید احمد

لاہور (پ ر) وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک میں جہالت دور کرنے کیلئے وافر وسائل مہیا کرے جبکہ پاکستان میں اڑھائی کروڑ سے زائد معصوم بچے جن میں بچیوں کی تعداد زیادہ ہے والدین کی غربت کی وجہ سے سکول نہیں جا سکتے حکومتوں کافرض ہے کہ ملک میں بے روزگاری کی لعنت کو دور کرنے کیلئے نوجوانں بمعہ خواتین کیلئے معیاری باوقار روزگار کی سہولتوں کو عام کرے انہیں مساوی کام پر مساوی اجرت کی ادائیگی یقینی بنائے بالخصوص جاگیرداری کی لعنت کی وجہ سے زرعی خواتین کارکنوں اور گھریلو ملازمین کا استحصال ختم کرائے یہ مطالبات خواتین کے عالمی دن کے حوالہ سے آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیر اہتمام ایک خصوصی کانفرنس بختیار لیبر ہال میں زیر صدارت رفعت امانت ریجنل چیئرپرسن منعقد ہوئی جسے خواتین نمائندگان ٹریڈ یونین بمعہ سلمیٰ یاسمین تسنیم کوثر ریحانہ کوثر ہما عزیز شاہانہ حمیرا رفیق اور بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد جنرل سیکرٹری اسامہ طارق سیکرٹری آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن رجسٹرڈ نے خطاب کیا اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں شادیوں کی تقریبات کا سادگی سے انعقاد لازمی قرار دے اور معاشرہ میں جہیز کی سماجی لعنت کا خاتمہ کرے جو کہ غریب خاندانوں کیلئے ان کی اقتصادی موت ہے سماج میں خواتین کے خلاف تشدد اور خوف و ہراس ختم کرائے۔

ای پیپر دی نیشن