عالمی ادارہ صحت کانجی شعبے پر کروناوائرس کے خاتمے کیلئے عالمی کوششوں کو وسعت دینے پر زور

Mar 08, 2020 | 10:12

ویب ڈیسک

عالمی ادارہ صحت نے نجی شعبے پر زور دیا ہے کہ وہ کروناوائرس کے خاتمے کی عالمی کوششوں کو وسعت دے جو سو سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ Tedros Adhanom Ghebreyesus نے جینوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا کہ وباء کی وجہ سے ادویات کی فراہمی میں تعطل پیدا ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ چین ہی ادویات کا خام مال پیدا کرنے والا ایک بڑا ملک ہے جو خود اس وباء سے بری طرح متاثر ہے۔
 

مزیدخبریں