چمن (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں دھماکے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تاج روڈ پر لیویز ہیڈکوارٹرز کے قریب دھماکہ ہوگیا جس سے افراتفری پھیل گئی۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں دو لیویز اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ زخمی لیویز اہلکاروں میں تحصیلدار اور رسالدار ہیڈکوارٹرز شامل ہے۔ علاقے کو محاصرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرلئے گئے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔