اٹلی نے کروناوائرس کی روک تھام کی کوششوں کے طورپرایک کروڑ آبادی کو صوبائی حدود تک محدود کردیا

اٹلی نے کروناوائرس کی روک تھام کی کوششوں کے طورپر Lombardy اور ملک کے شمالی اور مشرقی گیارہ صوبوں میں مقیم تقریبا ایک کروڑ آبادی کو مقررہ صوبائی حدود تک محدود کردیا ہے۔

اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پچاس سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات کے بعد ملک میں کروناوائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد دو سو تیس سے تجاوز کرگئی ہے۔ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کروناوائرس سے متاثرہ اور تصدیق شدہ افراد کی تعداد بارہ سو سے زائد کیسز کے اچانک اضافے کے بعد پانچ ہزار آٹھ سو تراسی تک پہنچ گئی ہے۔ادھر ایران نے کروناوائرس کی وباء سے متاثرہ تقریبا چھ ہزار افراد اور 145ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
 

ای پیپر دی نیشن