سرینگر (اے پی پی + کے پی آئی)بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ’ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی‘ (این آئی اے) نے مقبوضہ کشمیر میں سرینگر اور پلوامہ سے مزید دو افراد 19سالہ وعظ الاسلام اور 32سالہ محمد عباس کو گرفتار کر لیاہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وعظ الاسلام کو سرینگر کے علاقے باغ مہتاب جبکہ محمد عباس کو پلوامہ کے علاقے ہاکری پورہ سے گرفتار کیا گیا۔ ادھرنامعلوم مسلح افراد کی طرف سے سرینگر کے علاقے مہارج گنج میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک بنکر پر دھاگے جانے والے ایک دستی بم کے دھماکے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ ایک اور زخمی ہو گیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دھماکے کی لپیٹ میں آنے کے سبب 62سالہ غلام نبی آہنگر جاں بحق جبکہ 45سالہ رفیق احمد زخمی ہو گیا ۔دریں اثنا نامعلوم مسلح افراد نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں ایک شہری شبیر احمد بٹ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ ضلع گاندر بل کے علاقے رائل گنڈ میں ایک شخص برف کے تود ے تلے آنے کے باعث ہو گیا۔ جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے جبر و استبداد کی تمام حدیں پار کر لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ نو عمر لڑکوں اور بچیوں کو بھی گرفتار کر کے جیلوں اور عقوبت خانوں میں پہنچایا جا رہا ہے۔بھارت کی انتہا پسند مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کے بعد آزاد کشمیر پر بھی دعوی کر دیا ہے اس سلسلے میں مقبوضہ کشمیر اسمبلی میںآزاد کشمیر کے لیے 24 نشستیں مختص کردی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور بھارت میں ضم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے حلقوں کی تشکیل نو کی جائے گی۔ جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کے تحت میں مقبوضہ کشمیر اسمبلی کی نشستوں کی تعداد107 سے بڑھا کر114 کر دی گئی ہے۔ ان میںآزاد کشمیر کے لیے 24 نشستیں رکھی گئی ہیں۔ کے پی آئی کے مطابق شمال مشرقی بھارتی ریاستوں آسام ، اروناچل پردیش ، منی پور اور ناگالینڈ کے علاوہ جموں وکشمیر میں لوک سبھا نشستوں کی نئی حدبندی کے لیے بھارتی سپریم کورٹ کے جج رنجنا پرکاش دیسائی کی سربراہی میں حد بندی کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔سری نگر کے خانیار علاقے میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات کے دوران آگ لگنے سے ایک ہی گھر کے تین لوگ زندہ جل گئے جن میں ایک تین سالہ بچی بھی شامل ہے۔طارق احمد شاہ اور اسکی بیٹی انشا جان کو بھارتی این آئی ائے عدالت نے 10 دن کے ریمانڈ پر این آئی ائے کے حوالے کر دیا ہے ۔