بھارتی جمہوری آزادی کم ترین سطح پر مودی کے اقدامات سے سکیولر حیثیت کو نقصان پہنچا: تنظیم فریڈم ہائوس

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) سماجی سیاسی آزادی کی صورتحال پر نظر رکھنے والی تنظیم ’’فریڈم ہاؤس‘‘ کی سال 2020ء کی رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق کشمیر میں مظالم اور مسلمانوں پر سرزمین تنگ کرنے والے بھارت کی جمہوری آزادی میں تنزلی آئی ہے۔ عالمی سروے رپورٹ میں بھارت جمہوری آزادی کی کم ترین سطح والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ جمہوری آزادی میں کمی والے ممالک کی فہرست میں بھارت 71 ویں نمبر پر آ گیا۔ کشمیر میں طویل شٹ ڈاؤن متنازعہ شہریت قانونی اور مظاہرین پر تشدد تنزلی کا سبب قرار دیا گیا ہے۔ بھارت میں آزادی اظہار رائے کی پابندیاں بھی بھارتی جمہوری اقدار کی تنزلی کی بڑی وجہ قرار دی گئی ہے۔ مودی حکمت کے اقدامات بھارت کی سیکولر حیثیت کو نقصان پہنچانے کا سبب ہے۔

ای پیپر دی نیشن