شاہ محمود کی ملاقات: جنوبی پنجاب کے عوام نے ترقی کے نام پر دھوکہ دینے والوں کو مسترد کیا: عثمان بزدار

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال او ر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٰ عثمان بزدار نے ماضی میں جنوبی پنجاب کے لوگوں کو سیاسی وعدوں سے بہلایا گیا اور سابق حکمرانوںنے جنوبی پنجاب کی ترقی کے نام پر لئے گئے فنڈ اپنے حلقوں پر لگائے۔ جنوبی پنجاب کے عوام نے ترقی کے نام پر دھوکہ دینے والوں کو عام انتخابات میں بری طرح مسترد کیا۔ تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب میں شاندار مینڈیٹ ملا اور ہم اس مینڈیٹ کی لاج رکھیںگے۔ تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے گئے وعدے ہر صورت نبھائے گی۔ ہر ضلع، ہر شہر اور ہر گائوں ترقی کے عمل میں شریک ہوگا۔ ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کا باب بند کردیا ہے۔ خواتین کے عالمی دن پر پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ماں، بیٹی اور بہن جیسے عظیم اور خوبصورت رشتوں کا امین بنا کر عورت کو تقدس و احترام دیا ہے ۔ دین اسلام نے خواتین کو بڑا رتبہ اور مقام دیا ہے۔ خواتین کو جو حقوق دین اسلام میں دیئے گئے ہیں، مغرب اس کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ خواتین کو بااختیار بنانا تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے۔ ہماری حکومت نے صنفی امتیاز کے خاتمے، خواتین کے حقوق کے تحفظ اور سماجی و معاشی خودمختاری کیلئے تاریخ ساز اقدامات کئے ہیں۔ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے وسائل کی فراہمی ایک روشن معاشرے کی تشکیل کیلئے سودمند سرمایہ کاری ہے۔ عثمان بزدار نے سابق وائس چیف آف آرمی سٹاف جنرل کے ایم عارف ، لائلپور میوزیم فیصل آباد کے ڈائریکٹر طارق جاوید کی والدہ کے انتقال، بارشوں کے باعث پیش آنے والے حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...