لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے کسی بھی شہری کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالا جا سکتا آئین کے آرٹیکل 140کے تحت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی مقامی حکومتوں کی ذمہ داری ہے مگر بدقسمتی سے وطن عزیز میں جونہی جمہوری قوتیں اقتدار میں آتی ہیں بلدیاتی اداروں کو مختلف حیلے بہانوں سے غیر فعال اور غیر موثر کر کے فنڈز اراکین اسمبلی کے ذریعے خرچ کرنے کو ترجیح دیتی ہیں جو سراسر آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے،نواز لیگ اور پیپلز پارٹی نے جو اس حوالے سے کیا وہ عوام کے سامنے ہے۔
کسی شہری کے حقوق غصب نہیں کئے جاسکتے:جواد احمد
Mar 08, 2020