کراچی (اسٹاف رپورٹر)کھوکھراپار میں اندھی گولی لگنے سے خاتون زخمی ہوگئی ، تفصیلات کے مطابق کھوکھراپار کے علاقے Bمارکیٹ ٹنکی والی گلی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 45سالہ زینب بی بی زوجہ محمد صدیق زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کیلئے ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ اندھی گولی سر میں لگنے سے پیش آیا ہے ، تاہم طبی امداد کے بعد زخمی خاتون کو گھر روانہ کردیا ۔