صحافی عزیز میمن کی جے آئی ٹی پر کراچی یونین آف جرنلسٹ کوتحفظات

کراچی (وقائع نگار)کے ٹی این کیرپورٹر عزیز میمن کی پوسٹمارٹم رپورٹ سے یہ بات ثابت ہوچکی ہیکہ اسے قتل کیا گیا۔ حکومت سندھ نے گو اس معاملے پر ایک جے آئی ٹی تشکیل دی ہے مگر اس کا سربراہ اسی پولیس افسر کو بنادیا ہے جس نے قائمہ کمیٹی کو اسلام آباد میں یہ رپورٹ دی تھی کہ عزیز میمن کی موت طبعی تھی۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس حکومت سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر جے آئی ٹی کا سربراہ تبدیل کرکے اس کے خلاف انکوائری کرائے کہ اس نے کس طرح عزیز میمن کی پوسٹمارٹم رپورٹ آنے سے پہلے ہی اسے طبعی موت قرار دے کر کیس کو خراب کرنے کی پوری کوشش کی اور اس کے پیچھے کیا مقاصد اور کون تھے جنھوں نے یہ کام کرایا۔ ملک بھر کی صحافی برادری کو بھی اس معاملے پر اپنی آواز کو مزید توانا بنانا ہوگا اور ملزمان کی گرفتاری اور انجام تک پہنچانے کے لیے ایک بھرپور مہم کا آغاز کرنا ہوگا ورنہ کچھ دن بعد ہم میں سے پھر کوئی اور عزیز میمن کی طرح شکار بن جائے گا۔ وفاقی اور سندھ حکومت دونوں کی ذمے داری ہے کہ وہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرائیں اور پورے عمل میں صحافی برادری کو باخبر رکھیں ہم کسی صورت یہ خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے

ای پیپر دی نیشن