لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) لاہور قلندر کے سمت پٹیل نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020ء میں بہترین باولنگ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ سمت پٹیل نے اپنے چار اوورز کے کوٹہ میں صرف پانچ رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل جاری ٹورنامنٹ میں سہیل تنویر نے 13 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آوٹ کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں مجموعی طور پر بہترین باولنگ کا ریکارڈ روی بوپارہ کے پاس ہے جنہوں نے 2016ء میں ہونے والے پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں 16 رنز کے عوض چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔