ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے کمانڈر فرہاد دبیریان شام میں پراسرار حالات میں ہلاک ہوگئے ۔ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی نے اطلاع دی کہ کمانڈر دبیریان شام کے دارالحکومت دمشق سے جنوب میں دس کلومیٹر دور واقع قصبہ السیّدہ زینب میں ہلاک ہوئے ہیں۔اسی مقام پر نواسیِ رسول حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا مزار واقع ہے۔یہ نہیں بتایاگیاکہ وہ کیسے ہلاک ہوئے ہیں یا انھیں کسی نے قتل کیا ہے۔البتہ یہ بتایا گیا کہ دبیریان السیّدہ زینب میں ( سکیورٹی کے) انچارج تھے اور اس سے پہلے وہ شام کے تاریخی شہر پلمائرا (تدمر) میں (پاسداران انقلاب کے) کمانڈر رہے تھے۔
ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے کمانڈر شام میں ہلاک
Mar 08, 2020 | 11:30