مصائب کے خاتمے کیلئے دامنِ حیدر کرار ؑ تھامنا ضروری ہے۔علامہ قمرزیدی

Mar 08, 2020

راولپنڈی(نیوزڈیسک)مشہدی ہائو س ڈھوک سیداںراولپنڈی میںسیدآصف کاظمی برادران کے زیراہتمام محفلِ مرتضوی ؐ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سیدقمرحیدرزیدی نے کہا کہ وصی رسول اللہ ہونے کے ناطے عالم بشریت کو علم و دانش اور شجاعت و سخاوت کا وہ بے مثال درس دیا جو آج بھی پوری انسانیت کیلئے نمونہ عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ مولا علی ؑ کو دنیا بھر کے مصیبت زدہ اور گرفتارِ بلا انسان اپنا مشکل کشاء مانتے ہیں جو بلاتفریق سب کی مدد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں مسلم امہ کو درپیش مصائب و آلام کے خاتمہ کیلئے دامنِ حیدر کرار ؑ کو تھامنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر مسلم امہ سیرت ِ علی ابن ابی طالب ؑ پر عمل پیرا ہوجائے تو عالم اسلام کے مسائل و مصائب پر نہ صرف قابو پایا جاسکتا ہے بلکہ عالمی استعمار کی ہر سازش و شرارت کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔محفل میں ملک کے معروف نعت خواں مجاہد برادران ، ذاکرواصف مشہدی، اجمل نقوی ، قاضی وفاعباس اوردیگرذاکرین نے بھی قصیدہ خوانی کی ۔ انجمن غلامان ابو طالب کے زیراہتمام قصر ابو طالب میں منعقدہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محسن علی ہمدانی نے کہاکہ مولود بیت اللہ حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے دامن سے وابستہ ہوکرپاکستان اور عالم اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام کیا جا سکتا ہے ۔

مزیدخبریں