سعودی عرب :اقامہ، نئے ویزے پرآنے والوں کو میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ہوگا

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کورونا کے شکار ممالک سے اقامہ ہولڈر یا نئے ویزے پر آنے والے غیر ملکیوں کو میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ہوگا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’میڈیکل سرٹیفیکیٹ سے یہ ثابت ہو کہ آنے والے مسافر کورونا وائرس سے پاک ہیں۔وزارت نے کہا ہے کہ ’یہ سرٹیفیکیٹ ہر اس شخص کو پیش کرنا ہوگا جو کورونا کے شکار ممالک میں گزشتہ 14 دن کے دوران قیام کر چکا ہے۔وزارت نے مزید کہا کہ ’فضائی کمپنی کی ذمہ داری ہے کہ مسافروں کو جہاز میں سوار کرنے سے پہلے یقین کر لے کہ اس کے پاس سرٹیفیکیٹ موجود ہے اور گذشتہ 24 گھنٹے کے اندر جاری ہو۔

ای پیپر دی نیشن