روس نے خلیج فارس میں بیرونی طاقتوں کی فوجی موجودگی کے سنگین نتائج کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔ماسکو میں ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارو وا کا کہنا تھا کہ خلیج فارس میں بیرونی جنگی جہازوں کی حد سے زیادہ موجودگی سے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات سے خطے کی کشیدگی میں مزید اضافہ اور دوسرے اشتعال انگیز اقدامات کا خطرہ پیدا ہوجائے گا۔ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ روس کو آبنائے ہرمز کے علاقے میں بیلجیئم، جرمنی، یونان، ڈینمارک، اٹلی، ہالینڈ، پرتگال اور فرانس جیسے بیرونی ملکوں کی موجودگی پر گہری تشویش لاحق ہے۔